تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایران امریکا مذاکرات، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس آج رات پاکستان پہنچیں گے

ایران اور امریکا کے درمیان اہم مذاکرات کے سلسلے میں امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس آج رات پاکستان پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق امریکی نائب صدر کے ہمراہ اسٹیو وٹکوف اور جیریڈ کشنر بھی اسلام آباد پہنچیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں معاونت کے لیے امریکی وفد میں شامل ارکان آج شام اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، وفد میں سیکیورٹی ماہرین اور معاونت کے لیے ارکان بھی شامل ہیں

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران کا مذاکراتی وفد بھی آج رات اسلام آباد پہنچے گا۔

ایرانی وفد اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں پہنچے گا

جواب دیں

Back to top button