تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

کوئی پاگل ہی ہو گا جو اس کامیابی پر خوش نہ ہو، حکومت کیساتھ ہیں، محمود اچکزئی

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کوئی پاگل ہی ہو گا جو اس کامیابی پر خوش نہ ہو، ہم حکومت کے ساتھ ہیں، پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد۔

 

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھاکہ تمام اکابرین کو ایک ساتھ بیٹھنا چاہیے۔

 

انہوں نے کہا کہ کوئی پاگل ہی ہو گا جو اس کامیابی پر خوش نہ ہو، ہمارے اختلافات بہت زیادہ ہیں لیکن ان حالات میں ہم ہاکستان کے ساتھ ہیں، ہم خیر اور تقویٰ کے طور پر حکومت کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں، ہم اتنے جاہل نہیں، ہم تعاون کریں گے، ہم حکومت کے ساتھ ہیں، پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد۔

 

ان کا کہنا تھاکہ اس وقت ٹرمپ کی انا مسئلہ ہے، وہ سمجھتےتھے ایران سرینڈر کر جائے گا۔

 

محمود اچکزئی کا کہنا تھاکہ پاکستان دنیا کی نعمتوں سے بھرا پڑا ہے پھرہم کیوں بھیک مانگتے ہیں، یہ موقع آسمان سے آیا ہے، اسے گنوانا نہیں چاہیے۔

جواب دیں

Back to top button