
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تہران میں ایک فضائی حملے کے دوران ایران کی قدس فورس کے اسپیشل آپریشنز یونٹ کے کمانڈر کو ہلاک کر دیا۔
اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے گزشتہ روز تہران میں کارروائی کرتے ہوئے قدس فورس کے اسپیشل آپریشنز یونٹ 840 کے کمانڈر اصغر باقری کو نشانہ بنایا جو 2019 سے اس عہدے پر فائز تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ قدس فورس ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی وہ شاخ ہے جو بیرونِ ملک کارروائیوں کی ذمہ دار ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق اصغر باقری گزشتہ برسوں کے دوران قدس فورس میں اہم عہدوں پر فائز رہے اور دنیا بھر میں اسرائیلی اور امریکی افراد کو نشانہ بنانے والے حملوں میں ملوث تھے






