تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

اگر امریکہ نے شہری انفراسٹرکچر پر حملہ کیا تو ایران فیصلہ کن اور بھرپور جواب دے گا , عباس عراقچی

ایران کے وزیرِ خارجہ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ژاں نوئل بارو سے ٹیلیفون پر گفتگو میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے شہری انفراسٹرکچر پر حملہ کیا تو ایران کی طرف سے فیصلہ کن اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

عباس عراقچی نے کہا کہ امریکہ کی یہ دھمکی ’جنگی جرائم اور نسل کشی کو معمول بنانا‘ ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ نے بھی انفراسٹرکچر پر حملے کی دھمکیوں کو خطے میں کشیدگی بڑھانے کا سبب قرار دیا اور سفارتی حل کی ضرورت پر زور دیا

جواب دیں

Back to top button