تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران گرفتار ہونے والے ایک اور شخص کو پھانسی دے دی گئی

ایرانی عدلیہ نے اعلان کیا ہے کہ جنوری میں حکومت مخالف مظاہرے کے دوران گرفتار ہونے والے علی فہیم نامی شخص کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

پیر کو ایرانی عدلیہ سے منسلک نیوز ایجنسی ’میزان‘ نے بتایا کہ فہیم، امیر حسین حاتمی، محمد امین گلاری اور شاہین واحدی کے ہمراہ شریک ملزم تھے، جنھیں گذشتہ دنوں پھانسی دی گئی۔

علی فہیم پر الزام تھا کہ وہ جنوری میں ہونے والے مظاہروں کے دوران ملکی سلامتی کے خلاف کارروائیوں میں عملی طور پر ملوث تھے۔ فہیم پر یہ بھی الزام ہے کہ اُنھوں نے ایک فوجی عمارت میں داخل ہو کر اسلحہ اور بارود نکالنے اور عمارت کو آگ لگانے کی کوشش کی۔

’میزان‘ نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی سپریم کورٹ نے بھی علی فہیم کو سزائے موت دینے کی توثیق کی تھی۔

علی فہیم کے ایک قریبی ساتھی کے مطابق واقعے سے متعلق رپورٹس اور ویڈیوز سے پتہ چلتا ہے کہ ان افراد کا عمارت کو آگ لگانے یا اسے تباہ کرنے میں کوئی کردار نہیں تھا

جواب دیں

Back to top button