تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

آبنائے ہرمز سے امریکا و اسرائیل کو کبھی گزرنے نہیں دیں گے: ترجمان خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز

ایرانی خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے امریکا اور اسرائیل کو کبھی گزرنے نہیں دیں گے۔

ایک بیان میں خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ کے آغاز کا غلط اندازہ لگایا، وہ اس کے پھیلنے کا بھی غلط اندازہ لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ پھیلنے سے بھی ٹرمپ کی ہی شکست ہو گی، ایران کسی بھی قسم کی کشیدگی کے لیے تیار ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری اہداف پر حملے کا ایران کی طرف سے دگنا جواب دیا جائے گا۔

دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نیوی نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کا اسٹریٹجک منظر نامہ مستقل طور پر تبدیل ہو چکا ہے اور یہ اہم آبی گزرگاہ خصوصاً امریکا اور اسرائیل کے لیے اب کبھی اپنی سابقہ حالت میں واپس نہیں آئے گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں آئی آر جی سی نیوی کمانڈ نے کہا ہے کہ اس اہم بحری راہداری پر غیر ملکی بالادستی کا دور ختم ہو چکا ہے

جواب دیں

Back to top button