تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

خانہ بدوش قبائل نے دو امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز کو نشانہ بنایا، ایران کا دعویٰ

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں کے دو خانہ بدوش قبائل نے امریکی افواج کے دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز کو نشانہ بنایا ہے۔

 

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’صوبہ کہگیلویہ و بویراحمد کے خانہ بدوش اور ’بختیاری‘ قبائل نے مشکل رسائی والے پہاڑی علاقوں میں دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔‘ بیان کے مطابق اس علاقے میں ایرانی مسلح افواج موجود نہیں تھیں۔

 

برطانوی خبررساں ادارے نے اس معاملے پر تبصرے کے لیے امریکی سینٹ کام سے رابطہ کیا

 

خانہ بدوش اور بختیاری ایران کے قبائلی افراد کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ یہ قبائل عام طور پر دور دراز پہاڑی علاقوں میں اپنی بھیڑ بکریوں اور کیمپوں کو جنگلی جانوروں اور چوری سے بچانے کے لیے بندوقیں ساتھ رکھتے ہیں۔

 

بی بی سی ویریفائی نامی پلیٹ فارم سمیت کئی عالمی اداروں نے ایک ویڈیو کی تصدیق کی تھی جس میں بظاہر تین مسلح افراد کو کم از کم دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز کی سمت فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

جواب دیں

Back to top button