تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور طوفان کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی، 85 افراد زخمی

خیبرپختونخوا میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور طوفان کی وجہ سے 25 مارچ سے لے کر اب تک 30 افراد ہلاک اور 85 زخمی ہو گئے ہیں۔

 

پی ڈی ایم اے کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں چھتیں اور دیواریں گرنے سے ہوئی ہیں۔

 

ہلاک ہونے والوں میں 20 بچے، پانچ مرد اور پانچ خواتین شامل ہیں جبکہ 36 مرد، 11 خواتین اور 38 بچے زخمی ہوئے ہیں۔

 

یہ حادثات ایبٹ آباد، کوہاٹ ، پشاور، نوشہرہ، باجوڑ، لکی مروت، کرم، ہنھگو، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، دیر اپر ،باجوڑ، بٹگرام اور شمالی وزیرستان اور ٹانک میں پیش آئے

جواب دیں

Back to top button