تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

آئی ایم ایف کو بجلی مہنگی کرنے کی یقین دہانی، بجٹ سبسڈی 830 ارب تک محدود رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بجلی مہنگی کرنے کی یقین دہانی کے ساتھ بجٹ میں سبسڈی 830 ارب تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق آئندہ بجٹ میں سبسڈی کو 830 ارب روپے تک محدود کرنے کے عزم کے ساتھ، پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ حالیہ خلیجی جنگ اور اس کے نتیجے میں عالمی توانائی کی منڈی کو لگنے والے جھٹکوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ٹیرف میں بروقت اضافہ کیا جائے گا۔

 

آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت طے پانے والے ڈھانچہ جاتی معیار کے مطابق نیا بنیادی ٹیرف 15 جنوری 2027 سے نافذ العمل ہوگا

جواب دیں

Back to top button