تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

حافظ نعیم کا آج ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرایا، اس اضافے کو مسترد کرتے ہیں، آج ملک بھر میں احتجاج ہو گا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ناقابلِ قبول ہے، آج سے ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ غریب اور مڈل کلاس کو زندہ درگور کیا جا رہا ہے، عوام پر ظلم کی انتہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس اضافے سے براہِ راست بائیکرز، ڈیلیوری ورکرز، طلبہ و مزدور سمیت سب متاثر ہوں گے

جواب دیں

Back to top button