تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

امریکا کا درآمدی ادویات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان، دوا ساز کمپنیوں کو معاہدوں کی پیشکش

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا صدارتی حکم نامہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر دوا ساز کمپنیوں نے حکومت کے ساتھ قیمتوں سے متعلق معاہدے نہ کیے تو درآمد شدہ پیٹنٹ ادویات پر 100 فیصد تک ٹیرف عائد کیا جا سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ کے حکم نامے کے مطابق وہ کمپنیاں جو ’موسٹ فیورڈ نیشن‘ قیمتوں کے معاہدے پر دستخط کریں گی اور امریکا میں پیداواری پلانٹس قائم کریں گی، اِن پر صفر فیصد ٹیرف لاگو ہو گا جبکہ جو کمپنیاں امریکا میں فیکٹریاں تو بنائیں گی مگر قیمتوں کا معاہدہ نہیں کریں گی ان پر ابتدائی طور پر 20 فیصد ٹیرف لگے گا جو آئندہ 4 سال کے دوران بڑھ کر 100 فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔

امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق بڑی کمپنیوں کو مذاکرات کے لیے 120 دن جبکہ دیگر کمپنیوں کو 180 دن کا وقت دیا گیا ہے

امریکی حکام نے ان کمپنیوں یا ادویات کے نام ظاہر نہیں کیے جو ممکنہ طور پر نئے ٹیرف سے متاثر ہو سکتی ہیں تاہم بتایا گیا ہے کہ 17 دوا ساز کمپنیوں کے ساتھ قیمتوں کے معاہدے طے پا چکے ہیں جن میں سے 13 نے دستخط بھی کر دیے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے حکم نامے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ اقدام قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کیونکہ امریکا ادویات اور اِن کے اجزاء کی درآمد پر زیادہ انحصار کرتا ہے۔

جواب دیں

Back to top button