
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے تھانہ ڈومیل پر خوارج کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے تھانے کے باہر سول آبادی کو نشانہ بنایا، اس حملے میں 5 شہری شہید اور 4 شدید زخمی ہوئے۔
بنوں خودکش حملے میں شہید ہونے والوں میں 3 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے، تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیمیں متاثرہ عمارت کا ملبہ ہٹانے اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور علاقے میں ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن بھی جاری ہے







