تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

کوئی دشمن فوجی زندہ نہیں بچنا چاہیے، ایرانی آرمی چیف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مزید شدید حملوں کی دھمکی کے بعد ایران کے آرمی چیف امیر حاتمی نے فوج کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

 

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی آرمی چیف نے آپریشنل ہیڈکوارٹر کو دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ زمینی کارروائی کی صورت میں کوئی دشمن فوجی زندہ نہیں بچنا چاہیے

 

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے آن لائن خطاب میں جنرل حاتمی نے بری، بحری، فضائی اور فضائی دفاعی افواج کے کمانڈرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی فوج ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

 

امیر حاتمی نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی بھی دشمن نے ایران کے خلاف زمینی حملہ کیا تو اسے مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا

 

انہوں نے کہا کہ فوج دفاعی اور جارحانہ دونوں محاذوں پر مضبوط ہے، دشمن کے کسی بھی اقدام کا فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button