تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

لبنان میں چھ اسرائیلی فوجی زخمی

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان میں پیش آنے والے دو الگ واقعات میں اس کے چھ فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کے مطابق دو فوجی شدید زخمی ہوئے جب گذشتہ روز جنوبی لبنان سے ان پر اینٹی ٹینک میزائل فائر کیا گیا۔

فوج کا کہنا ہے کہ تین دیگر فوجی اس وقت زخمی ہوئے جب ایک ڈرون ان کے قریب آ کر گرا۔ مزید ایک فوجی ’آپریشنل حادثے‘ میں زخمی ہوا۔ تمام اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

لبنان میں اسرائیل کی نئی کارروائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب ایران کے حمایت یافتہ حزب اللہ نے ایران کے رہبر اعلیٰ کی ہلاکت اور گروہ پر ہونے والے تقریباً روزانہ اسرائیلی حملوں کے جواب میں شمالی اسرائیل پر راکٹ فائر کیے۔

لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق تب سے اب تک اسرائیلی حملوں میں لبنان میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں

جواب دیں

Back to top button