
اسرائیل نے ایران بھر میں فضائی دفاعی نظام اور میزائل تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب تہران میں اُن مقامات کو نشانہ بنایا گیا جو بیلسٹک میزائل سمیت دیگر ہتھیار بنانے کا مرکز تھے۔
فوج کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ مغربی ایران میں اسرائیلی فضائیہ نے میزائل لانچرز اور میزائل ذخیرہ کرنے والے مقامات کو بھی نشانہ بنایا







