
ایران کے وزیرِِ خارجہ نے خلیج فارس کے ممالک میں ہوٹلز کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکی فوجی اہلکاروں کی میزبانی سے گریز کریں ورنہ ان کے مہمانوں کی جان کو خطرہ ہو گا۔
عباس عراقچی نے جمعرات کو ایکس پر انگریزی زبان میں جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی ہوٹل فوجی اہلکاروں کو رہائشی خدمات فراہم نہیں کرتے، لہذا خلیجی ممالک کے ہوٹلوں کو بھی اسی طریقہ کار پر عمل کرنا چاہیے۔
ایران کا کہنا ہے کہ خطے میں امریکی اڈوں اور سفارت خانوں کو نشانہ بنانے کے بعد امریکی فوج کے اہلکاروں کو ہوٹلوں میں رکھا گیا ہے۔
گذشتہ روز نیویارک ٹائمز اخبار نے اپنے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا تھا کہ گذشتہ 25 دنوں میں ایرانی حملوں میں متعدد امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اسی وجہ سے ان کی افواج اور ملازمین ان اڈوں کے باہر ’دور سے کام کر رہے ہیں







