تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایران ، امریکہ مذاکرات: ٹرمپ کے 15 نکاتی امن منصوبے میں مبینہ طور پر کیا ہے؟

اسرائیل کے چینل 12 کے مطابق منصوبے میں درج ذیل مطالبات شامل ہیں:
نطنز، اصفہان اور فردو میں جوہری تنصیبات کو غیر فعال کر کے ختم کیا جائے گا
ایران کی سرگرمیوں پر بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی شفاف نگرانی اور جائزہ ہوگا
ایران خطے میں مسلح پراکسیز کا استعمال ترک کرے گا اور علاقائی گروہوں کو فنڈنگ اور اسلحہ فراہم کرنا بند کرے گا
پہلے سے جمع شدہ جوہری صلاحیتوں کو ختم کیا جائے گا
جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے کا عہد کیا جائے گا
ایرانی سرزمین پر یورینیم کی افزودگی نہیں کی جائے گی اور تمام افزودہ مواد بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے حوالے کیا جائے گا
آبنائے ہرمز پرکسی بھی قسم کی پابندی نہیں ہوگی اور اسے ’آزاد بحری زون‘ قرار دیا جائے گا
ایران کے میزائلوں سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا، تاہم ان کی تعداد اور حد مقرر کی جائے گی اور انھیں صرف دفاعی مقاصد تک محدود رکھا جائے گا
منصوبے کے تحت ایران کو کیا ملے گا:

بوشہر میں بجلی کی پیداوار کے لیے سویلین جوہری منصوبے کی ترقی میں امریکی مدد
ایران پر تمام پابندیوں کا خاتمہ
پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کے خطرے کا خاتمہ

جواب دیں

Back to top button