تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایران کا امریکا اور اسرائیل پر 78 ویں میزائل لہر کا آغاز، تل ابیب سمیت امریکی فوجی اڈے نشانہ

پاسداران انقلاب نےکہا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت حملوں کی نئی لہر کا آغاز کردیا، 78ویں لہر کے دوران خطے میں امریکی اہداف اور اسرائیل کو نشانہ بنایا گیا۔

پاسداران انقلاب کے مطابق ایلات، دیمونا اور شمالی تل ابیب سمیت مختلف اہداف پر ملٹی وارہیڈ میزائل اور ڈرونز کے ذریعے حملے کیے گئے۔

پاسداران انقلاب کے مطابق ان کارروائیوں میں عماد اور قدر میزائل استعمال کیے گئے جبکہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اب تک پاسداران انقلاب کی زیادہ تر جنگی یونٹس اور بسیج فورسز کو مکمل طور پر میدان میں نہیں اتارا گیا، تاہم ضرورت پڑنے پر انہیں بھی شامل کیا جائے گا۔

ادھر ایرانی فوج نے امریکی صدر کو پیغام دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ آسمان کی طرف دیکھو، نیا سرپرائز آنیوالاہے،بہت بڑےنتائج سامنے آئیں گے۔

ایرانی فوجی اہلکار نےکہا صدر ٹرمپ ٹیلیفون اورسوشل میڈیا سے اپنا سرہٹائیں اور اپنی آنکھوں کو آسمان، اسٹاک مارکیٹ اور تیل کی قیمتوں پر مرکوز کریں، ایران بڑا سرپرائز دینے والا ہے

جواب دیں

Back to top button