تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

اسرائیل نے ظالمانہ اقدامات کی انتہا کردی، فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز عید کی ادائیگی سے روک دیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق 1967 کے بعد پہلی بار رمضان کے اختتام پر مسجد اقصیٰ کو مکمل طور پر بند رکھا گیا اور فلسطینیوں کو نماز ادا کرنے سے روک دیا گیا۔

 

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مسجد کے داخلی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں اور نمازیوں کو اندر داخل ہونے سے روکا جس کے باعث سینکڑوں فلسطینیوں کو پرانے شہر کے باہر نماز عید ادا کرنا پڑی۔

سرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ایران سے کشیدگی اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا، تاہم فلسطینیوں کو خدشہ ہے کہ یہ ایک خطرناک مثال قائم کر سکتا ہے جس سے مستقبل میں بھی ایسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button