تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

پاکستان نے امریکی ڈائریکٹر قومی انٹیلیجنس کا پاکستانی میزائل پروگرام سے متعلق بیان مسترد کردیا

پاکستان نے امریکی ڈائریکٹر قومی انٹیلیجنس تلسی گبارڈ کے پاکستان کے میزائل پروگرام سے متعلق بیان کو یکسر مسترد کردیا۔

 

ترجمان دفتر کارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تذویراتی صلاحیتیں مکمل طور پر دفاعی نوعیت کی حامل ہیں جن کا مقصد قومی خودمختاری کا تحفظ ہے۔

 

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا میزائل پروگرام خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے ہے، پاکستان کا میزائل پروگرام کسی جارحانہ عزائم کا حصہ نہیں۔

 

طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان کا میزائل پروگرام بین البراعظمی حدِ مار سے کہیں کم ہے، پاکستان کا میزائل پروگرام قابلِ اعتبار کم از کم دفاعی صلاحیت کے اصول پر قائم ہے

 

ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت کی 12 ہزار کلومیٹر سے زائد رینج کی حامل میزائل صلاحیتیں علاقائی سلامتی سے بڑھ کر تشویش کا باعث ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی احترام، عدم امتیاز اور حقائق پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے۔

 

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن، سلامتی اور استحکام کےلیے متوازن اور ذمہ دارانہ رویہ ضروری ہے۔

 

خیال رہے کہ امریکی سینیٹ کمیٹی میں سماعت کے دوران امریکی ڈائریکٹر قومی انٹیلی جنس تلسی گبارڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل پروگرام میں ممکنہ طور پر ایسے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل شامل ہو سکتے ہیں جو امریکا تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوں

جواب دیں

Back to top button