تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایران میں لڑکیوں کے سکول پر حملے سے ہلاکتوں کے بعد امریکہ میں سوالات

امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹس نے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کو خط لکھا ہے جس میں ایران کے خلاف جنگ کے آغاز پر لڑکوں کے سکول پر ہونے والے حملے کے بارے میں جواب طلب کیے گئے ہیں۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے میں 110 بچوں سمیت 168 افراد ہلاک ہوئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ممکنہ طور پر اس حملے کی ذمہ دار امریکی فورسز ہی ہیں، اگرچہ ابھی حتمی نتیجہ نہیں نکالا گیا۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

یہ خط سینیٹ کے تقریباً تمام ڈیموکریٹس کی جانب سے ہے۔ اس میں ہیگستھ سے میناب میں ہونے والے اس حملے کے بارے میں تفصیلی سوالات کیے گئے ہیں۔ پہلا سوال ہی یہ ہے کہ کیا یہ حملہ امریکہ نے کیا تھا۔

خط میں یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ کیا لڑکیوں کے سکول کو نشانہ بنانے کی وجہ غلط اندازہ تھی؟ اور کیا جنگی جرائم سے بچاؤ کے اصولوں پر عمل کیا گیا؟

اگر ثابت ہو جائے کہ اس حملے میں امریکہ کا کردار تھا، تو یہ مشرق وسطیٰ میں امریکی تنازعات کے نتیجے میں عام شہریوں کی ہلاکت کے بدترین واقعات میں سے ایک ہو گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں یہ حملہ ایران نے خود کیا، اگرچہ انھوں نے اس کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔ اس حملے کی ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی ٹوماہاک میزائل اس ایرانی فوجی اڈے پر گرا جو سکول کے قریب واقع تھا

جواب دیں

Back to top button