تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

امریکہ نے ایران میں ’بڑی پیش رفت‘ کی اور 5,000 اہداف کو نشانہ بنایا گیا: ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ گذشتہ گرمیوں میں جب امریکہ نے پہلی بار ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا، اس کے باوجود ایران جوہری ہتھیار بنانے کے منصوبے رکھتا تھا اور اپنا پروگرام ختم کرنے کے حوالے سے دیانت داری سے مذاکرات نہیں کر رہا تھا۔

ان کے مطابق، ایران دراصل ’اپنے ہتھیاروں کے پروگرام کو کسی دوسرے مقام پر دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔‘

وہ کہتے ہیں ہیں ’انھوں نے یہ عمل شروع کر دیا تھا اور ساتھ ہی تیزی سے روایتی بیلسٹک میزائل بھی بنا رہے تھے۔۔۔ جو ہمارے بیرونِ ملک فوجی اڈوں کے لیے خطرہ تھے اور جلد ہی ہمارے وطن تک بھی پہنچ سکتے تھے۔‘

ٹرمپ کا مزید کہنا ہے کہ ’ ایرانی حکومت کا مقصد بیلسٹک میزائلوں کی اس تیزی سے بڑھتی ہوئی طاقت کا استعمال کرنا تھا تاکہ انھیں جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا تقریباً ناممکن ہو جائے

جواب دیں

Back to top button