تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایران پورے مشرقِ وسطیٰ اور اسرائیل پر حملہ کرنے والا تھا: امریکی صدر کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں رپبلکن پارٹی کے کانگریسی ارکان سے خطاب میں کہا کہ جنگ ’بہت جلد ختم ہو جائے گی‘۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکی حملہ سے قبل ایران امریکہ پر حملہ کرنے والا تھا۔

انھوں نے کہا کہ ’ایک ہفتے کے اندر وہ 100 فیصد ہم پر حملہ کرنے والے تھے۔ وہ تیار تھے۔ ان کے پاس توقع سے کہیں زیادہ میزائل تھے، اور وہ ہم پر نہیں پورے مشرقِ وسطیٰ اور اسرائیل پر حملہ کرنے والے تھے۔‘

ٹرمپ مزید دعویٰ کیا کہ ’اگر ان کے پاس جوہری ہتھیار ہوتا تو وہ اسے اسرائیل پر استعمال کرتے۔ یہ ایک بہت بڑا حملہ ہونے والا تھا۔ مجھے معلوم ہے کہ ان کے پاس میزائل سائٹس اور لانچرز تھے، جن میں سے تقریباً 80 فیصد ہم ختم کر چکے ہیں۔ اسی لیے آپ دیکھ رہے ہیں کہ حملے اب بہت کم رہ گئے ہیں۔ ان کے پاس بہت کم لانچز باقی ہیں۔‘

ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج ’حیرت انگیز‘ رہی ہے۔

ان کے مطابق ’ان کے زیادہ تر میزائل ختم کر دیے گئے ہیں، ان کے ڈرون مار گرائے جا چکے ہیں، اور ہم اُن جگہوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جہاں وہ ڈرون بناتے ہیں۔‘

امریکی صدر نے کہا کہ ’ہم ان سب کو جانتے ہیں، اور وہاں زبردست کارروائی کر رہے ہیں جہاں وہ ڈرون تیار کرتے ہیں۔ لیکن جیسے ہی یہ سب ختم ہوگا۔۔۔ اور بہت جلد ہوگا۔۔۔ دنیا کہیں زیادہ محفوظ ہو جائے گی۔‘

انھوں نے کہا کہ ’ہم نے ایک چھوٹی سی کارروائی کی، کیونکہ ہم سمجھتے تھے کہ کچھ برائی کو ختم کرنا ضروری ہے۔ میرا خیال ہے کہ یہ ایک قلیل مدتی کارروائی ثابت ہوگی۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’ہم کئی لحاظ سے پہلے ہی جیت چکے ہیں، لیکن ابھی کافی نہیں جیتے۔ ہم سابقہ سے زیادہ عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں تاکہ مکمل فتح حاصل کر سکیں۔۔۔ ایک ایسی فتح جو ہمیشہ کے لیے اس دیرینہ خطرے کا خاتمہ کر دے گی

جواب دیں

Back to top button