
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 6 ہزار 100 روپے بڑھ کر 5 لاکھ 39 ہزار 862 روپے ہو گئی۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 230 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 62 ہزار 844 روپے ہو گئی
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 61 ڈالرز بڑھ کر 5171 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔







