
ایران نے امریکی تھاڈ ریڈار سسٹم تباہ کر دیا، جس کی مالیت تقریباً 300 ملین ڈالرز تھی۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے خلیجی خطے میں امریکی میزائل دفاعی نظام کی رہنمائی کے لیے استعمال ہونے والا تقریباً 300 ملین ڈالرز مالیت کا اہم ریڈار سسٹم تباہ کر دیا ہے، جس سے مستقبل کے ممکنہ حملوں کا مقابلہ کرنے کی علاقائی صلاحیت مزید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔
سیٹلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ RTX کارپوریشن کا تیار کردہ AN/TPY-2 ریڈار اور اس سے متعلق معاون آلات جو امریکی تھاڈ میزائل دفاعی نظام کا حصہ ہیں، اردن کے موفق السلطي ایئر بیس پر جنگ کے ابتدائی دنوں میں تباہ ہو گئے
امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے سیٹلائٹ تصاویر کا حوالہ دیتے ہوئے اس کی اطلاع دی تھی، جس کی اب ایک امریکی عہدیدار نے بھی تصدیق کر دی ہے۔
تھنک ٹینک فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز کے اعداد و شمار کے مطابق اردن میں ایران کے 2 حملوں کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، پہلا حملہ 28 فروری اور دوسرا 3 مارچ کو ہوا تھا، ابتدائی رپورٹس کے مطابق دونوں حملوں کو اس وقت ناکام بنا دیا گیا تھا
امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے سیٹلائٹ تصاویر کا حوالہ دیتے ہوئے اس کی اطلاع دی تھی، جس کی اب ایک امریکی عہدیدار نے بھی تصدیق کر دی ہے







