تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

جھنگ : ریسکیو اہلکار کی بروقت کارروائی ، مریض کی جان بچ گئی

والدہ کی طبیعت خراب ہونے پر حبیب بینک اور ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی، اہلکار آصف مجید کی پیشہ ورانہ خدمات قابلِ تحسین

 

 

آج حبیب بینک لمیٹڈ میں ایک خاتون کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جو روزے کی حالت میں تھیں۔ بینک عملے نے فوری طور پر پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریسکیو اہلکار آصف مجید کو طلب کیا۔

 

ریسکیو اہلکار آصف مجید تقریباً 30 سے 40 سیکنڈ کے اندر موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے خاتون کا بلڈ پریشر چیک کیا، طبی ہسٹری لی اور فوری طور پر درد کم کرنے کے لیے انجیکشن لگایا۔ بعد ازاں انہوں نے ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کو بھی طلب کیا جو تقریباً 40 سیکنڈ میں موقع پر پہنچ گئی۔

 

بروقت طبی امداد کے باعث خاتون کی طبیعت میں واضح بہتری آگئی۔ اہلِ خانہ نے حبیب بینک لمیٹڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیم کے پیشہ ورانہ اور ذمہ دارانہ رویے کو سراہتے ہوئے ریسکیو اہلکار آصف مجید کی خدمات کو قابلِ تعریف قرار دیا۔

 

اہلِ خانہ کا کہنا تھا کہ آصف مجید جیسے محنتی اور ایماندار اہلکار پاکستان اور ریسکیو 1122 کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں سلامت رکھے اور ان کی خدمات کا بہترین اجر عطا فرمائے۔

 

انہوں نے حبیب بینک لمیٹڈ، ریسکیو 1122 سمیت متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ہر ادارے کو اسی طرح کا پیشہ ورانہ اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے۔

جواب دیں

Back to top button