
ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ میرے الفاظ کو نشان زد کر لیں، امریکا ایرانی فریگیٹ دینا پر ڈھانے والے ظلم پر پچھتائے گا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایران کے ساحل سے 2 ہزار میل دور سمندر میں ظلم کیا
عباس عراقچی کے مطابق ایرانی فریگیٹ دینا اس وقت بھارتی بحریہ کا مہمان تھا اور اس میں تقریباً 130 سیلرز سوار تھے
انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے دوران فریگیٹ دینا میں موجود سیلرز بغیر کسی پیشگی وارننگ کے سمندر میں جا گرے







