تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی پاکستان کی اولین ترجیح قرار

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں اور نمائندگان کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

 

اعلامیے کے مطابق اجلاس کو پاکستان افغانستان صورتحال، ایران، مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی خطے میں کشیدگی کے حوالے سے ان کیمرہ بریفنگ دی گئی۔

 

شرکاء کو پاکستان کی سفارتی کوششوں پر بھی تفصیلی بریفنگ فراہم کی گئی۔

 

دفترِ خارجہ حکام نے ایران اسرائیل تنازع کے بعد ملکی خارجہ پالیسی سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

 

اجلاس میں شریک سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں نے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور موجودہ حالات میں ملی اتحاد، اتفاق اور یگانگت کی ضرورت پر زور دیا

 

اعلامیے کے مطابق شرکاء نے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو سراہا اور انہیں مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔

 

اجلاس لے دوران وزیراعظم شہبازشریف نے مشرق وسطیٰ کی قیادت سے رابطوں پر اعتماد میں لیا۔

 

دفترِ خارجہ حکام نے بریفنگ میں شرکاء کو ایران کے خلیجی اور عرب ممالک پر حملوں کے بعد پاکستان کی سفارتی کوششوں اور مغربی سرحد پر افغان طالبان رجیم کے خلاف جاری آپریشن سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

 

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے تنازعے کی شدت میں کمی لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔

 

پاکستان نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت اور ایران پر حملوں کی فوری مذمت کی۔

 

اجلاس میں ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ کیا گیا

جواب دیں

Back to top button