
آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف افواجِ پاکستان کی زمینی اور فضائی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاک افواج نے افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں کارروائی کرتے ہوئے خوگانی بیس کو تباہ کر دیا
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کو مختلف محاذوں پر پسپائی کا سامنا ہے، آپریشن اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا۔
سیکیورٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں طے شدہ اہداف کے مکمل حصول تک جاری رہیں گی۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے آج صبح 10 بجے تک آپریشن غضب الحق کی تفصیلات شئیر کردیں۔
عطا تارڑ کے مطابق افغان طالبان نے شمالی بلوچستان میں سیف اللہ، نوشکی اور چمن اضلاع سمیت 16 جگہوں پر حملے کیے، تمام مقامات پر حملوں کو مؤثر انداز میں پسپا کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کے 27 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، ایف سی بلوچستان نارتھ کا ایک جوان شہید جبکہ پانچ زخمی ہوئے، خیبر پختونخوا میں افغان طالبان نے ایک مقام پر حملے کی کوشش کی







