تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

پہلے ایرانی قوم کو کسی دوسرے شہر منتقل کرو’، آیت اللہ خامنہ ای نے محفوظ مقام پر جانے سے انکار کیا

اسرائیلی اور امریکی حملے میں شہید ہونے والے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے محفوظ مقام پر جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پہلے ایرانی قوم کو کسی دوسرے شہر منتقل کرو۔

اسرائیلی اور امریکی حملے میں شہید ہونے والے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے بھارت میں نمائندے ڈاکٹر عبدالماجد حکیم الٰہی نے بتایا ہے کہ سکیورٹی حکام نے بارہا آیت اللہ خامنہ ای سے کہا کہ کسی اور شہر منتقل ہوجائیں لیکن وہ کہتے تھےپہلے پوری ایرانی قوم کو کسی دوسرے شہر منتقل کرو۔

ڈاکٹر عبدالماجد حکیم الٰہی نے اپنے انٹریو میں بتایا ہے کہ سکیورٹی حکام نے بارہا آیت اللہ خامنہ ای سے کہا کہ کسی اور شہر منتقل ہوجائیں، زیر زمین بنکر میں چلے جائیں۔

عبدالماجد کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کہتے تھے کہ پہلے پوری ایرانی قوم کو کسی دوسرے شہر منتقل کریں، پہلے پوری ایرانی قوم کو زیر زمین بنکر منتقل کریں۔

ڈاکٹر عبدالماجد نے بتایا کہ آیت اللہ خامنہ ای گھر میں دفتر میں تھے جب میزائل حملہ کیا گیا، ان کی اہلیہ، بہو اور پوتے بھی شہید ہوئے

جواب دیں

Back to top button