تازہ ترینخبریںدنیاسپورٹسپاکستان

پاکستان کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی کمرشل ڈیل ہو گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چار سالہ ٹی وی براڈکاسٹ اور لائیو سٹریمنگ رائٹس کے ٹینڈر پراسیس کی کامیاب تکمیل کا اعلان کر دیا۔

 

پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں میڈیا رائٹس کے لیے سب سے بڑی مالی پیشکش سامنے آئی۔

 

ولی ٹیکنالوجیز نے پاکستان ریجن میں چار سالہ براڈکاسٹ اور لائیو سٹریمنگ ڈیل کے لیے 26.11 ارب روپے کی ریکارڈ پیشکش کی۔

 

پی سی بی کی مقرر کردہ ریزرو پرائس کو تاریخی حد تک عبور کیا گیا۔

 

نئے سٹرکچر کے تحت ٹی وی اور لائیو سٹریمنگ دونوں رائٹس پاکستان بھر میں شائقین تک وسیع اور بہتر کوریج یقینی بنائیں گے۔

 

نہ صرف ایچ بی ایل پی ایس ایل بلکہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا براڈکاسٹ ڈیل ہوگا، سلمان نصیر سی ای او ایچ بی ایل پی ایس ایل۔

 

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے کمرشل اثاثوں کی ویلیو میں تیزی سے اضافہ لیگ کی عالمی معیار اور ساکھ کا ثبوت ہے، سلمان نصیر۔

 

ہم خوش ہیں کہ 2026 سے 2029 کے چار سالہ دورانیے میں تمام سابقہ ریکارڈز اور ویلیوایشنز کو پیچھے چھوڑ دیا گیا ہے، سلمان نصیر۔

 

ٹی وی اور لائیو سٹریمنگ رائٹس کی اس سٹریٹجک ہم آہنگی سے شائقین کو مختلف پلیٹ فارمز پر بہتر اور جدید تجربہ فراہم کیا جائے گا، سلمان نصیر۔

 

ولی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پاکستان میں ٹی وی اور سٹریمنگ میڈیا رائٹس کے لیے تاریخ کی سب سے بڑی پیشکش جمع کروائی ہے، ہمیں اس اعلان پر فخر ہے، محمد احسن طاہر سی ای او، ولی ٹیکنالوجی۔

 

یہ صرف براڈکاسٹ ڈیل نہیں بلکہ ایک نئے ڈیجیٹل سپورٹس ایکو سسٹم کی بنیاد ہے، جہاں مداح، کریئیٹرز، پبلشرز اور برانڈز ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوں گے، محمد احسن طاہر۔

 

پاکستان سپر لیگ کا ہم پر اور ہمارے وژن پر اعتماد کرنے پر دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، محمد احسن طاہر۔

جواب دیں

Back to top button