
افغانستان کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہونے والے تصادم کے بعد تنازع کے حل کے لیے ’بات چیت‘ کرنا چاہتی ہے۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جمعے کو طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’ہم نے بارہا پُرامن حل پر زور دیا ہے، اور اب بھی چاہتے ہیں کہ مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل ہو۔‘
طالبان حکومت نے کہا کہ پاکستان کے نگرانی کرنے والے طیارے ’اس وقت‘ افغانستان کی فضائی حدود میں پرواز کر رہے ہیں۔
قندھار میں پریس کانفرنس کے دوران حکومتی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ’اب بھی، اس وقت، پاکستانی طیارے اور جاسوس طیارے افغانستان کی فضائی حدود میں پرواز کر رہے ہیں۔







