تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

کراچی: لیاری میں آپریشن، 2 بھتہ خور گرفتار

کراچی میں رینجرز اور ایس آئی یو پولیس نے لیاری میں بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا ہے۔

 

ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوری میں ملوث 2 ملزمان عدنان عرف ملا اور فیصل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 

ملزم عدنان عرف ملا کا تعلق بھتہ مافیا سے منسلک سدیس پپو گروپ سے ہے

 

رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ ملزم دکانداروں اور دیگر کاروباری افراد سے بھتہ وصول کرنے میں ملوث ہے۔

 

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ہونے والا دوسرا ملزم فیصل بھتہ مافیا کے سرغنہ جمیل چھانگا کا قریبی ساتھی ہے

جواب دیں

Back to top button