تازہ ترینخبریںدنیافن اور فنکارپاکستان

چیک باؤنس کیس میں ضمانت کے بعد راجپال یادیو نے فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ کی شوٹنگ دوبارہ شروع کر دی

بالی ووڈ اداکار راجپال یادیو نے 9 کروڑ روپے کے چیک باؤنس کیس میں ضمانت پر رہائی کے چند دن بعد فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ کی شوٹنگ شروع کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کی ٹیم کا کہنا ہے کہ راجپال یادیو ممبئی پہنچتے ہی شوٹنگ میں شامل ہو گئے ہیں، وہ 28 فروری کو ممبئی میں ایک پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے حال ہی میں چیک باؤنس کیس میں راجپال یادیو کی سزا 18 مارچ تک معطل کر دی تھی، عدالت نے انہیں 1 لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے اور اتنی ہی رقم کی ضمانت جمع کروانے کی بھی ہدایت کی تھی

جیل سے رہائی کے بعد راجپال یادیو نے سوشل میڈیا پر پہلا پیغام جاری کرتے ہوئے مداحوں اور خیرخواہوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ آپ سب کے پیار اور ساتھ کے لیے دل سے شکریہ۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں راجپال یادیو کا کہنا تھا کہ قانونی معاملہ ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے اور اس حوالے سے درست معلومات میرے وکیل فراہم کریں گے۔

یاد رہے کہ راجپال یادیو کی آئندہ فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ کی ہدایت کاری احمد خان دے رہے ہیں، فلم میں اکشے کمار، سنیل شیٹی، جیکی شروف، روینا ٹنڈن، دیشا پٹنی، جیکولین فرنینڈس، ارشد وارثی، پاریش راول اور جانی لیور سمیت 30 سے زائد اداکار شامل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button