
۔ پی ایس ایل فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز اور او زی گروپ کے مالک حمزہ مجید کا کہنا ہے کہ اوزی گروپ کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔ پی ایس ایل فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز اور او زی گروپ کے مالک حمزہ مجید نے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں پر وضاحت دیدی
اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پہلے دن سے میرا ویژن پی ایس ایل فرنچائز لینا تھا۔ ہم دو سال سے پی ایس ایل فرنچائز لینے پر کام کر رہے تھے ۔ حمزہ مجید کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے دن سے پارٹنر شپ کے ساتھ لے کر چلنے کا پلان کیا تھا۔ بڈ کے موقع پر ایک پارٹنر ہمارے ساتھ تھے مگر دونوں کی سوچ الگ تھی ۔ پہلے پارٹنر کے الگ ہونے کے بعد محمد شاہد صاحب سے پارٹنر شپ پر بات ہوئی۔ ان کے ساتھ صرف بات چیت ہوئی اور ان کی زبان پر اعتبار کیا ۔ چند دن بعد محمد شاہد نے مجھے ایک پےمنٹ سلپ دی ۔ محمد شاہد کی ہے منٹ ری لیپس ہوگئے اور ہے منٹ نہیں آئی ۔ جب میں نے محمد شاہد سے پوچھا تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا ۔حمزہ مجید نے کہا کہ بعد ازاں محمد شاہد کے ساتھ پارٹنرشپ کے حوالے سے بات چیت ہوئی لیکن کوئی باضابطہ معاہدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ محمد شاہد کی جانب سے دی گئی پےمنٹ سلپ جعلی ثابت ہوئی اور ان کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔
Lانہوں نے کہا کہ انہوں نے 15 جنوری کو اپنے تمام مالی معاملات پاکستان کرکٹ بورڈ کو فراہم کر دیے تھے اور اگر بورڈ کو کوئی شبہ ہوتا تو ضرور کارروائی کی جاتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے خلاف دیوالیہ ہونے سے متعلق افواہیں بھی بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین سیالکوٹ اسٹالینز کے ہیڈ کوچ ہوں گے جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹرز رانا نوید الحسن اور قیصر عباس کوچنگ اسٹاف کا حصہ ہوں گے۔ ٹیم کے کپتان کا اعلان آئندہ ایک دو روز میں کیا جائے گا۔حمزہ مجید نے واضح کیا کہ سیالکوٹ اسٹالینز کا کوئی آفیشل واٹس ایپ گروپ موجود نہیں اور اس حوالے سے شائقین صرف مستند ذرائع پر اعتماد کریں۔ انہوں نے کہا کہ فرنچائز کے تمام معاملات پیشہ ورانہ انداز میں چلائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل انتظامیہ نے موجودہ صورتحال میں مکمل تعاون کیا ہے اور فرنچائز کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جا رہا ہے۔





