تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

جو مذاکرات نہیں کرنا چاہتے آپ نے ان کو درخواستیں دی ہوئی ہیں: رانا ثناءاللّٰہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ جو آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں آپ ان سے مذاکرات نہیں کرتے، جو مذاکرات نہیں کرنا چاہتے آپ نے ان کو درخواستیں دی ہوئی ہیں۔

 

سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ ہم معاملات کو جمہوری انداز سے بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔ جمہوریت مذاکرات سے آگے بڑھتی ہے، ڈیڈلاک سے نہیں۔

 

وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور نے کہا کہ آپ میثاق جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ہمارا ساتھ دیں، آپ سیاسی عمل کا حصہ بننے سے مسلسل انکاری ہیں۔ آپ بھی اس کمیٹی کا حصہ تھے جس میں سب سینئرز موجود تھے۔ آپ نے دوسری کمیٹی میں کیا جواب دیا تھا کہ ہمیں حکم آگیا ہے

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اتحادی حکومت نے اس وقت بھی کوشش کی جب آپ اقتدار میں تھے، ہم اس ملک کی بہتری کے لیے آپ کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم چاہتے ہیں آپ پارلیمنٹ کا حصہ بنیں کمیٹیوں میں شرکت کریں۔

 

رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا تھا کہ کیسز کے معاملے پر آپ کہتے ہیں ٹھیک نہیں، مگر ہمارا خیال مختلف ہے، آپ نے بھی کیسز پر عدالتوں سے ریلیف لینا ہے

جواب دیں

Back to top button