تازہ ترینجرم کہانیخبریںپاکستان

کوہاٹ: فائرنگ سے لیڈی ڈاکٹر جاں بحق، ڈاکٹرز کا قاتلوں کی گرفتاری تک ہڑتال کا اعلان

کوہاٹ کے علاقے کے ڈی اے ڈبل روڈ پر فائرنگ سے لیڈی ڈاکٹر جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کے مطابق لیڈی ڈاکٹر ڈیوٹی کے بعد رکشا سے گھر واپس جا رہی تھی کہ مسلح افراد نے کے ڈی اے ڈبل روڈ پر ان پر فائرنگ کر دی جس سے لیڈی ڈاکٹر جاں بحق ہو گئیں۔

لیڈی ڈاکٹرکے قتل کے خلاف ڈاکٹرزکی جانب سے احتجاج کیا گیا اور قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا

جواب دیں

Back to top button