تازہ ترینجرم کہانیخبریںدنیاپاکستان

برطانیہ: بادشاہ چارلس کے بھائی اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈزر گرفتار

برطانیہ کے بادشاہ چارلس کے بھائی شہزادہ اینڈریو کو سرکاری عہدے میں بدعنوانی کے شبے میں گرفتار کرلیا گیا۔

 

برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس مشرقی انگلینڈ میں واقع اینڈریو کی رہائش گاہ پہنچی، جہاں 6 بغیر نشان والی پولیس کی گاڑیاں دیکھی گئیں۔

 

مزید بتایا گیا کہ آج صبح سینڈرنگھم اسٹیٹ میں واقع رہائش گاہ پر 8 سادہ لباس اہلکار بھی پہنچے۔

 

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے رواں ماہ اعلان کیا تھا کہ وہ الزامات کا جائزہ لے رہی ہے

 

رپورٹس کے مطابق اینڈریو پر جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کو خفیہ سرکاری دستاویزات فراہم کرنے سے متعلق الزامات کا جائزہ لیا جا رہا تھا، اینڈریو ماؤنٹ بیٹن مسلسل کسی بھی غلط کام میں ملوث ہونے کی تردید کررہے ہیں۔

 

اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈزر نے کسی بھی غلط کام سے انکار کیا ہے، تاہم انہوں نے ایپسٹین سے دوستی پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

 

ایپسٹین فائلز کی حالیہ کھیپ سامنے آنے کے بعد اینڈریو نے تبصرے کی درخواستوں کا کوئی جواب نہیں دیا، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں

جواب دیں

Back to top button