
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے عمران خان کی بینائی سے متعلق شائع خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔
ایک بیان میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان کی بینائی کے حوالے سے جلد بازی میں خبریں شائع کی گئیں جوبے بنیاد تھیں۔
اعظم نذیر کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ ان کی ایک آنکھ کی بینائی 85 فیصد ختم ہوگئی ہے۔
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ عمران خان نے یہ نہیں بتایا کہ بینائی کی بحالی کا عمل بھی جاری ہے، ان کی ایک آنکھ کی بینائی 6/6 ہے جو اس عمر میں معجزے سے کم نہیں ہے، عمران خان کی دوسری آنکھ کی بینائی 70 فیصد ہے۔







