
بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ اور بارکھان میں سی ٹی ڈی نے کارروائیاں کی ہیں جن کے دوران 14 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جبکہ بارکھان میں فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے
سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے 3 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے، ہلاک دہشت گرد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے







