تازہ ترینخبریںدنیاسپورٹسپاکستان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور ایم ڈی واسا غفران احمد کی قیادت میں واسا لاہور نے ایک اور سنگ میل عبور کر لی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور ایم ڈی واسا غفران احمد کی قیادت میں واسا لاہور نے ایک اور سنگ میل عبور کر لی

واسا لاہور نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انرجی مینجمنٹ سسٹم (EnMS) کے لیے ISO 50001 سرٹیفکیشن حاصل کر لیا

یہ سرٹیفکیشن بین الاقوامی ادارے TÜV آسٹریا کی جانب سے بیرونی آڈٹ کی کامیاب تکمیل کے بعد جاری کیا گیا

اس نمایاں کامیابی کے ساتھ واسا لاہور پاکستان کی پہلی یوٹیلیٹی سروس بن گئی ہے جسے ISO 50001 سرٹیفکیشن سے نوازا گیا ہے

یہ سرٹیفکیشن واسا لاہور کے تحت توانائی کے مؤثر استعمال اور بہتر ٹیوب ویلز کے آپریشن اور مینٹیننس کے نظام کی عکاسی کرتا ہے

یہ تاریخی کامیابی واسا لاہور کے اس عزم کا واضح ثبوت ہے کہ ادارہ توانائی کے مؤثر استعمال، اخراجات میں کمی اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ معیارات کے مطابق خدمات کی فراہمی کے لیے مسلسل اقدامات کر رہا ہے۔

ایم ڈی واسا غفران احمد نے اس کامیابی کو ٹیم ورک، مؤثر منصوبہ بندی اور جدید مینجمنٹ سسٹمز کا نتیجہ قرار دیا ہے

ایم ڈی واسا نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ واسا لاہور مستقبل میں بھی شہریوں کو بہتر، پائیدار اور معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اصلاحاتی عمل جاری رہے گا۔

اس اہم سنگِ میل کے حصول میں جرمن ترقیاتی تعاون (German Development Cooperation) کا کلیدی کردار رہا، جسے ڈوئچے گیزل شافٹ فار انٹرنیشنل زُسامن آربائٹ (GIZ) کے ذریعے نافذ کیا گیا۔

جی آئی زیڈ سنہ 2021 سے REEE-Scale پراجیکٹ (فیز اوّل اور فیز دوم) کے تحت واسا لاہور کے ساتھ قریبی تعاون کرتے ہوئے تکنیکی معاونت اور استعداد کار میں اضافہ فراہم کر رہا ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر واسا لاہور نے جی آئی زیڈ کے مسلسل تعاون اور قیمتی شراکت کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی اس اشتراک کے تسلسل کی امید ظاہر کی۔

جواب دیں

Back to top button