تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

پاک بھارت ٹاکرا : ماضی کے ریکارڈ کی کوئی اہمیت نہیں، یہ نیا دن ہو گا ، سلمان علی آغا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء میں پاک بھارت ٹاکرا کل ہو گا، مگر اس سے قبل سیاسی ماحول بحث کا مرکز بنا ہوا ہے۔

 

کولمبو میں ہونے والی پریس کانفرنس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا سے سوال پوچھا گیا کہ کیا کل بھارتی کھلاڑیوں سے مصافحہ کریں گے؟ جس پر انہوں نے ’اسپرٹ آف کرکٹ‘ کا پیغام دے دیا۔

 

کولمبو میں ہونے والے ہائی پروفائل مقابلے سے قبل پاکستانی کپتان نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ پاک بھارت مقابلے کو دوبارہ خالصتاً کھیل کی بنیاد پر دیکھا جائے، نہ کہ کسی سیاسی تناؤ کے تناظر میں

 

ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی دونوں ممالک کے تعلقات مثالی نہیں رہے، تاہم اس وقت گفتگو کا محور کھیل ہوا کرتا تھا، دوطرفہ سیریز نہ ہونے کے باعث اب آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ہونے والے یہ مقابلے غیر معمولی اہمیت اختیار کر چکے ہیں۔

 

پاکستانی کپتان نے کہا کہ میں توقع کرتا ہوں کہ کھیل کو اسی جذبے کے ساتھ کھیلا جائے جس کے ساتھ یہ ابتداء سے کھیلا جاتا رہا ہے۔

 

پریس کانفرنس کے دوران بھارتی میڈیا کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ اگر بھارتی کھلاڑی مصافحے کے لیے آگے بڑھیں تو کیا آپ ہاتھ ملائیں گے؟ اس سوال پر سلمان آغا نے براہِ راست ہاں یا ناں میں جواب دینے کے بجائے مختصر ردِعمل دیا کہ یہ کل پتہ چل جائے گا۔

 

بھارتی ٹیم کے عالمی ایونٹس میں مضبوط ریکارڈ سے متعلق سوال پر سلمان آغا نے ماضی کو غیر متعلق قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی کے ریکارڈ کی کوئی اہمیت نہیں، یہ نیا دن ہو گا

جواب دیں

Back to top button