تازہ ترینجرم کہانیخبریںپاکستان

کراچی: چوروں نے سنارکی دکان کا صفایا کردیا، 5 کروڑ سے زائد کا سونا اور نقدی لے اڑے

کراچی میں چوروں نے سنار کی دکان کا صفایا کردیا۔

 

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ملیرسٹی میں قائم گھانچی مارکیٹ میں چوروں نے سنارکی دکان کا صفایا کر دیا جہاں ملزمان دکان کے تالےکاٹ کر سنارکی تجوری لےگئے۔

 

پولیس نے بتایا کہ تجوری میں850 گرام سونا اور 15لاکھ روپے کیش تھا، واقعے کیخلاف مقدمہ درج کرکے مارکیٹ کے چوکیدار کو حراست میں لے لیا گیا ہے

 

پولیس کے مطابق متاثرہ سنار نے بتایا ہے کہ اس کی دکان میں 5کروڑ روپے سے زائد کی واردات ہوئی جبکہ ملزمان کی سی سی ٹی وی بھی تلاش کر رہے ہیں۔

 

واضح رہے کہ 5 روز قبل سعید آباد میں بھی ملزمان نے سنار کی دکان کے تالےکاٹ کر واردات کی، ملزمان 40لاکھ روپے سے زیادہ مالیت کے سونے اور چاندی کے زیورات لے گئے تھے۔

جواب دیں

Back to top button