
ایف آئی اے نے کمبوڈیا لےجا کر پاکستانیوں کو فروخت کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق گروہ 6 افراد پر مشتمل تھا جس کے 2 افراد کمبوڈیا میں مقیم تھے۔
ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا بتانا ہے کہ پاکستان میں مقیم 4 ملزمان دیگر نوجوانوں کو جال پھنساتے تھے، ملزمان سوشل میڈیا پر کمبوڈیا میں کال سینٹر پر جاب کا اشتہار دیتے تھے، اشتہار دیکھ کر سادہ لوح نوجوان ملزمان سے رابطہ کرتے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان پڑھے لکھے اور کمپیوٹر اسکلز والے لوگوں کو ٹارگٹ کرتے تھے، کمبوڈیا میں مقیم ملزمان فی کس 2 ہزار ڈالر لیتے تھے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق پاکستانیوں کو قیدی بناکر آن لائن اسکیمنگ کا کام کروایا جاتا تھا، کام سے انکار کرنے والوں پر تشدد بھی کیا جاتا تھا، یہ گروہ اب تک 100 سے زائد پاکستانیوں کو کمبوڈیا بھیج چکا تھا







