تازہ ترینجرم کہانیخبریںپاکستان

سرگودھا: پالتو کتے کو مارنے سے منع کرنے پر 17 افراد کا بہن بھائی پر تشدد

سرگودھا میں پالتو کتے کو مارنے سے منع کرنے پر 17 افراد نے بھائی بہن کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھاگٹانوالہ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے مقدمے کی درخواست میں الزام عائد کیا کہ بنگلہ لالوالی کے قریب اپنے بھائی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جانے کے دوران مرکزی ملزم نے ساتھیوں سمیت دونوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ خاتون نے مزید بتایا کہ 4 روز قبل مرکزی ملزم ہمارے کتے کو مار رہا تھا جسے ہم نے منع کیا تو اس نے غصے میں ہمیں دھمکیاں دیں تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی پی او محمد صہیب اشرف کے حکم پر 13 نامزد اور 4 نامعلوم افراد مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button