
*پنجاب حکومت نے بسنت سے متعلق کسی بھی ایونٹ کو کینسل نہیں کیا: عظمیٰ بخاری*
*بسنت منانے کی اجازت صرف عوام کو دی گئی ہے،حکومتی سطح پر بسنت منانے کا کوئی فائنل پلان موجود نہیں تھا: عظمیٰ بخاری*
لاہور() وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بسنت سے متعلق کسی بھی ایونٹ کو کینسل نہیں کیا۔ حکومتی سطح پر بسنت منانے کا کوئی فائنل پلان موجود نہیں تھا۔ بسنت منانے کی اجازت صرف عوام کو دی گئی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بسنت اس لیے کھولی تاکہ لوگ اپنے گھروں کی چھت پر اس خوبصورت تہوار کو محفوظ انداز میں منا سکیں۔ حکومت کا کام صرف ایس او پیز پر عملدرآمد کروانا ہے۔ حکومت بسنت کو محفوظ بنانا چاہتی ہے تاکہ لوگ اس خوبصورت تہوار کا بھرپور لطف اٹھا سکیں۔







