تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

فلسطینی عوام سے یکجہتی کا دن، وزیرِاعظم اور صدرِمملکت کا پیغام

فلسطینی عوام سے یکجہتی کے دن کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے خصوصی پیغامات جاری کیے گئے ہیں۔

 

صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ فلسطین کی سیاسی، سفارتی، انسانی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، غزہ امن معاہدے میں پاکستان نے مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا، معاہدے میں اس امید کے ساتھ کردار ادا کیا کہ فلسطینیوں کے دکھوں کا خاتمہ ہو سکے گا۔

 

دوسری جانب فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے وزیرِاعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطینیوں کی سرزمین سے اسرائیل کے مکمل انخلاء کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔

جواب دیں

Back to top button