تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

کیا نصیبو لال کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے؟

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نصیبو لال اور ان کے شوہر نوید حسین کی ایک نوزائیدہ بچے کے ہمراہ تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

 

مختلف سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ گلوکارہ 55 برس کی عمر میں ماں بن گئی ہیں۔ انہیں اسپتال کے گائناکالوجی وارڈ میں بھی دیکھا گیا۔

 

دوسری جانب وائرل تصاویر کے کمنٹس میں صارفین تبصرہ کرتے ہوئے قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ نصیبول لال ماں نہیں بلکہ دادی بن گئی ہیں۔

 

اس حوالے سے نصیبو لال اور ان کے اہل خانہ نے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

جواب دیں

Back to top button