تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

فلیڈ مارشل عاصم منیر میرے پسندیدہ فیلڈ مارشل ہیں، ٹرمپ

شرم الشیخ: ٹرمپ کا اسرائیل-حماس جنگ بندی معاہدے کے بعد تقریب سے خطاب، پاکستانی قیادت کا خصوصی شکریہ

 

شرم الشیخ میں ہونے والے امن اجلاس کے دوران اسرائیل اور حماس کے درمیان تاریخی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی رہنماؤں سمیت پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ “میں تمام رہنماؤں کا مشکور ہوں جنہوں نے امن کے لیے کوششیں کیں، خصوصاً پاکستان کی قیادت نے علاقائی استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا کیا۔”

 

انہوں نے مزید کہا کہ “فیلڈ مارشل عاصم منیر میرے پسندیدہ فیلڈ مارشل ہیں” اور پاکستانی وزیرِ اعظم سے کہا کہ وہ ان تک ان کا خصوصی شکریہ پہنچائیں۔

 

صدر ٹرمپ کے اس بیان کو بین الاقوامی مبصرین نے پاکستان کے کردار کے ایک سفارتی اعتراف کے طور پر دیکھا ہے، جو حالیہ برسوں میں مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اپنی فعال اور متوازن خارجہ پالیسی کے ذریعے نمایاں ہوا ہے۔

جواب دیں

Back to top button