تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

اسرائیلی فوج نے گریٹا تھنبرگ کی ویڈیو جاری کر دی

اسرائیلی وزارت خارجہ کے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے گزشتہ روز ایک ویڈیو جاری کی گئی ۔

جاری کردہ ویڈیو میں سوئیڈش ماحولیاتی کارکن دکھائی دے رہی ہیں جنہیں اسرائیلی افواج نے حال ہی میں حراست میں لیا ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ گریٹا تھنبرگ اور ان کے ساتھیوں کو اسرائیلی پورٹ منتقل کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل گریٹا تھنبرگ کی گرفتاری کے بعد ان کا پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام بھی منظر عام پر آیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر آپ یہ ویڈیو دیکھ رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے مجھے میری مرضی کے بغیر اسرائیلی فوج نے اغوا کرلیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button